ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ماہی گیر سہکاری سنگھا کے انتخابات : راماموگیر صدر، عبدالمجید حسن ابو نائب صدر

بھٹکل: ماہی گیر سہکاری سنگھا کے انتخابات : راماموگیر صدر، عبدالمجید حسن ابو نائب صدر

Thu, 02 Mar 2017 19:06:46    S.O. News Service

بھٹکل:2/مارچ    (ایس او نیوز) تعلقہ کے اقتصادی ادارے ماہی گیرسہکاری سنگھ لمیٹیڈ ، گاندھی نگر (جامعہ آباد) ہیبلے بھٹکل کے لئے ہوئے انتخابات میں راما درگپا موگیر ہیرتار صدر اور عبدالمجید حسن ابو نائب صدر کے عہدوں پر متفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

جمعرات کو سنگھ کے دفتر میں منعقد ہوئے عام اجلاس میں انتخابی کارروائی انجام دی گئی ۔ سنگھ کے ناظم کے بی نائک موجود تھے۔ نومنتخب صدر راما موگیر کو رکن اسمبلی منکا ل دئیدیا ، ہیبلے گرام پنچایت صدر این ڈی موگیر، سنئیر کانگریس لیڈر جئے شری موگیر، گرام پنچایت نائب صدر ابوعلی ، مادیو نائک، مہابلیشور نائک سمیت کئی ایک نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: